ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی کے بعد بہارمیں بھی بچوں میں وائرل بخار، بڑے اسپتالوں کے تمام وارڈبھرگئے

یوپی کے بعد بہارمیں بھی بچوں میں وائرل بخار، بڑے اسپتالوں کے تمام وارڈبھرگئے

Wed, 08 Sep 2021 00:00:48    S.O. News Service

پٹنہ،8؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)اتر پردیش کے بعدوائرل بخار کی وباء بہارکی طرف بڑھی ہے اور بچوں کی بڑی تعداد کومتاثرکررہی ہے۔وائرس بخار کا پھیلاؤ نہ صرف یوپی سے ملحقہ سرحدی اضلاع میں دیکھا جا رہا ہے بلکہ دارالحکومت پٹنہ میں بھی تمام سرکاری اسپتالوں کے بچوں کے وارڈزکے بستر بھرے ہوئے ہیں۔ تاہم نتیش کمار حکومت نے فی الحال حالات کو کنٹرول میں بتایا ہے۔ادھراسکول بھی کھول دیے گئے ہیں۔ بچوں کی بڑی تعداد پٹنہ میڈیکل کالج ہسپتال کے چائلڈ وارڈ میں زیر علاج ہے۔ ان بچوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال سے یہاں ریفر کیاگیاہے۔

اگرچہ تمام بستر بھرے ہوئے ہیں ، لیکن بیماربچوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔نالندہ میڈیکل کالج ہسپتال (NMCH) میں کم و بیش یہی صورت حال ہے۔ ان دونوں جگہوں پر بستر بھرے ہوئے ہیں۔ این ایم سی ایچ کے سپرنٹنڈنٹ ونود کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں 87 بچے ہیں،وارڈزبھر گئے ہیں۔اکثر کو سردی ، کھانسی اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے۔ دور دراز سے آئے ان بچوں کے خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ مسئلہ بخار سے شروع ہو رہا ہے اور علاج کے دوران چمکی سمیت کئی دیگر علامات دیکھی جا رہی ہیں۔

ویسے طبی حکام کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کے کورونا ٹیسٹ میں کوئی مثبت نہیں پایا گیا۔ اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ونود کمار سنگھ نے کہاہے کہ ان میں سے کسی میں بھی کورونا نہیں ہے۔ وہ لوگوں کے درمیان جا رہے ہیں لہٰذا کراس انفیکشن ہو رہا ہے۔ فی الحال ریاستی حکومت کا کہنا ہے کہ تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ اس موسم میں وائرل بخار عام ہے۔


Share: